ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ریسرچ میں چربہ سازی کرنے اور الزام لگانے والوں کیلئے نئی سزاؤں کا اعلان کردیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ریسرچ میں چربہ سازی کرنے اور الزام لگانے والوں کیلئے ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ریسرچ میں چربہ سازی کر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

نے والے اور چربہ سازی کا الزام لگانیوالے کیلئے نئی سزاؤں کا اعلان کردیاہے‘ اس سلسلے میں جاری مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی پروفیسر نے کسی پر چربہ سازی کاالزام لگایا اوراس کے ثبوت نہ دئے یا اس کے دئے گئے ثبوت ناکافی یا جھوٹ ثابت ہوئے تو اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی‘ اس پر 5 سال کی پابندی لگادی جائے گی ‘اسی طرح اگر کسی ریسرچ مقالے میں چربہ سازی پکڑی گئی تو سکالر کے ساتھ ساتھ اس کے سپر وائز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ‘اس پر بھی 5سال کیلئے پابندی عائد کی جائیگی جبکہ چربہ سازی مقالے کے سپر وائز کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی لیا جائیگا اور وائس چانسلرز کو اس کے خلاف کارروائی کا اختیار ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...