ائیر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد،وزیراعلیٰ،ائیر چیف آج ملتان پہنچیں گے

ائیر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد،وزیراعلیٰ،ائیر چیف آج ملتان پہنچیں گے

ملتان(سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان آج ملتان کا دورہ کریں گے۔ جہاں و ہ ائیر یونیورسٹی کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔پولیس اور حساس اداروں نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ملتان پولیس کے 400 افسران و اہلکار چک 5 فیض میں ایئر یونیورسٹی کے اطراف ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ صبح ساڑھے9بجے خصوصی طیارہ کے ذریعے ملتان ائیر پورٹ پہنچیں گے اور پہلے برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کریں گے اور بعدازاں چک نمبر5فیض میں ائیر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت سکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ کے دورہ ملتان کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...