اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی گیس پر چار دن کی بندش لگ گئی

اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی گیس پر چار دن کی بندش لگ گئی
اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی گیس پر چار دن کی بندش لگ گئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اور پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن چار دن کے لیے بندکر دیئے گئے۔ سی این جی اسٹیشن 8 اپریل کی صبح 7بجے تک بند رہیں گے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سی این جی سے بچنے والی گیس بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔سوئی ناردرن نے فیصلے سے سی این جی ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے سی این جی ایسوسی ایشن کو بتایا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی مینٹی نینس کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو گیس معطل رہے گی۔ادھرسی این جی ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت یہ گیس پاور پلانٹس کو فراہم کرنا چاہتی ہے کیونکہ ڈیموں میں پانی کی قلت سے پن بجلی کی پیداوا ر کم ہو گئی ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...