ملالہ یوسف زئی12اپریل کو کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی ،اعزازی شہریت بھی دی جائیگی

ملالہ یوسف زئی12اپریل کو کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی ،اعزازی شہریت بھی ...
ملالہ یوسف زئی12اپریل کو کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی ،اعزازی شہریت بھی دی جائیگی

  


اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملالہ یوسف زئی کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی اور اس موقع پر انہیں وزیر اعظم کی جانب سے کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔

جیو نیوز کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈاکی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی اور انہیں اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملالہ کے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اقدامات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے پر کینیڈا بھر کو فخر ہے، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے کی تقریب میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ان پر حملہ کرنے والوں کو جرات مندانہ جواب دیا، ملالہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے والی کم عمر ترین خاتون ہوں گی۔

دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کا دعوت نامہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، کینیڈا پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ عظیم ہیروز کے وطن کینیڈا جانے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...