ذوالفقار علی بھٹو کی برسی : چیئرمین بلاول بھٹو والد کے ہمراہ نوڈیرو پہنچ گئے

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی : چیئرمین بلاول بھٹو والد کے ہمراہ نوڈیرو پہنچ گئے
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی : چیئرمین بلاول بھٹو والد کے ہمراہ نوڈیرو پہنچ گئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نوڈیرو ہاﺅس پہنچ گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی آج منائی جائے گی جس کی مناسبت سے گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں بھی جاری ہیں ،برسی کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے والد کے ہمراہ نوڈیرو ہاﺅس پہنچ گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماﺅں کی گڑھی خدا بخش آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

ملالہ یوسف زئی کیلئے ایک اور اعزاز ، تفصیلی خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع سیکیورٹی پلان تیار کر لیاہے اور اس موقع پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

برسی پر سندھ پولیس کے6800افسران واہلکار ڈیوٹی دیں گے،صوبے بھر سے 45ایس ایس پیز سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے لاڑکانہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے200کمانڈوز آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے 7ایس ایس پیزاور530اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے250خواتین پولیس اہلکار بھی مزار،جلسہ گاہ اور اطراف میں تعینات ہوں گی اور آر آر ایف کے 300اہلکار بھی مزار اور جلسہ گاہ میں تعینات ہوں گے۔

مزید : کراچی


loading...