شرجیل میمن نے سونے کے تاج چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کر دیے

شرجیل میمن نے سونے کے تاج چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کر دیے
شرجیل میمن نے سونے کے تاج چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شرجیل میمن نے سونے کے 2تاج چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کر دیے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق سابق صوبائی مشیر اطلاعات شرجیل میمن نے وطن واپسی پرحلقے میں جلسے کے دوران کارکنوں کی جانب سے ملنے والے سونے کے دونوں تاج سماجی اور رفاعی کاموں کیلئے چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا کے حوالے کردیے ۔

ملالہ یوسف زئی کیلئے ایک اور اعزاز ،12 اپریل کو ۔۔۔

شرجیل انعام میمن کمر درد کے باعث 2روز سے کراچی کے مقامی سپتال میں زیر علاج ہیں جہاں چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا ان کی عیادت کو آئے تھے جہاں شرجیل میمن نے انہیں تاج عطیہ کیے ۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر رمضان چھیپا نے سونے کے تاج کا عطیہ وصول کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل انعام میمن نے مجھ پر اور میرے رفاعی ادارے پر بھروسہ کیا ہے اور اپنی وطن واپسی پر محبت اور پیار کرنے والوں نے جو دو سونے کے تاج ان کے سرپر پہنائے تھے دونوں ہمیں عطیہ کیے ہیں جس پر میں ان کا شکر گذار ہوں۔

مزید :

کراچی -