خیبرپختونخوا اور لوئر دیر کے علاقوں میں 5.1شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوااور لوئر دیر کے علاقوں میں5.1شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخواکے علاقے ، مینگورہ , چتررال مانسہرہ اور لوئر دیر میں تیمرگرہ اور نواح میں5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 159کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی بھی علاقے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور اس حوالے سے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔ زلزلے کا دورانیہ 8سے بارہ سیکنڈ تھا ۔