باچاخان ایئرپورٹ پرغیرملکی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پھسل گیا

باچاخان ایئرپورٹ پرغیرملکی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پھسل گیا
باچاخان ایئرپورٹ پرغیرملکی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پھسل گیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)باچا خان ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازکی ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر غیرملکی پرواز کی ہنگامی طور پر لینڈنگ ہوئی ہے جو کہ بحرین سے پشاور پہنچی تھی۔طیارے میں 208مسافر سوار تھے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

طیارے کی لینڈنگ کے دوران ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا گیا اور ایمرجنسی بریک کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل گیا تاہم طیارے کو باحفاظت ایئرپورت پرا تارلیا گیا۔ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر باچاخان ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔حادثے کے باعث رن وے تیس منٹ تک بند رہا اور طیارے کو ہٹانے کے بعد رن وے کو پروازوں کیلئے کلیئر قراردیدیا گیا ہے۔

مزید : پشاور


loading...