آج سے جمعرات تک پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کی امید ہے : محکمہ موسمیات

آج سے جمعرات تک پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں ...
آج سے جمعرات تک پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کی امید ہے : محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواﺅں کے باعث گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر جبکہ منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آج سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آبادجبکہ جمعرات تک راولپنڈی/ اسلام آباد میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔

ملک کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ،کوٹ ادو05، فیصل آباد03، قصور، جھنگ01، بگروٹ04، سکردو02، گوپس، گلگت، بونجی، استور، ہنزہ01، ڈی آئی خان01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہناتھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیرآباد، تربت میں45، پڈعیدن44، جیکب آباد، میرپورخاص، سکھر، روہڑی، رحیم یار خان، لاڑکانہ43، موہنجوداڑو42جبکہ لاہور میں 21، اسلام آباد 14،کراچی 23،پشاور 17،کوئٹہ 10،گلگت 08، چترال 09اور ہنزہ میں 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات


loading...