سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست ...
سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

  


چٹاگانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھلیے گئے انڈر 23 ایمرجنگ کپ کے فیصلہ کن معرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوور بھی نہ کھیل سکی اور 8 اوور پہلے ہی محض 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 26 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ دیگر بلے بازوں میں عمران بٹ نے 5، حسین طلعت نے 10، بلال آصف نے 11، حارث سہیل نے 3، خوشدل شاہ نے 20، حماد اعظم نے 25، ظفر گوہر نے 0، اسامہ میر نے 26، سمین گل نے 0 اور غلام مدثر نے ایک سکور بنایا۔

سری لنکا کی جانب سے شیہان جے سوریا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں اور چمیکا کرونارتنے اور ہسرانگا دی سلوا نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسیتھا فرنینڈو، امیلا اپونسو اور لاہیرو سماراکون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

آسان ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر سمرا وِکرما نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کی بدولت آئی لینڈرز نے مقررہ ہدف 24 اوور میں ہی حاصل کر لیا اور انڈر 23 ایمرجنگ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان کی جانب سے ثمین گل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ غلام مدثر، اسامہ میر اور ظفر گوہر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل


loading...