دبئی میں نیپالی نوجوان نے بھارتی کفیل کی گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، عدالت کے سامنے اعتراف جرم

دبئی میں نیپالی نوجوان نے بھارتی کفیل کی گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ ...
دبئی میں نیپالی نوجوان نے بھارتی کفیل کی گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، عدالت کے سامنے اعتراف جرم

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں نیپالی نوجوان نے بھارتی کفیل کی گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں29 سالہ نیپالی دوکاندار نے بھارتی کفیل کی غیر موجودگی میں گھر کی42سالہ ملازمہ(نیپالی خاتون) کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا اور دیوار کود کر فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ۔متاثرہ عورت نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم نے آدھی رات مجھے فون کر کے کہا کہ وہ کفیل کی گاڑیوں دھونے کیلئے آرہا ہے جس پر میں نے اسے کہا کہ اس وقت گھر میں کوئی نہیں ہے اس لیے آج نہ آئے تاہم اس نے اپنی بات جاری رکھی مگر میں نے کوئی جواب نہ دیا اور فون کو سائیلنٹ موڈ پر لگا دیا ۔

ملالہ یوسف زئی کیلئے ایک اور اعزاز،12 اپریل کو ۔۔۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ آدھی رات کو سپانسر کے کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر میں باہر گئی اور دیکھا کہ میرے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا ہے ۔”میں نے دیکھا کہ ملزم میرے کمرے میں بیٹھا ہے جس نے میرے ہاتھوں کو پکڑ کر کمرے میں لانے اور دروازہ بند کرنے کی کوشش کی مگر میں نے استری اٹھا کر اس کے سر پر دے ماری اور پھر ہاتھ چھڑوا کر گھر میں چھپ گئی “۔

خاتون کے مطابق اس نے چند لمحے بعد کفیل کے بیٹے کو کال کی مگر اس کے آنے سے پہلے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جسے بعد میں حراست میں لیا گیا ۔

مزید : عرب دنیا


loading...