اولیو گرین یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شہری کے چھکے چھوٹ گئے، صحافی کو فون کر ایسی بات کہہ دی کہ وہ بھی پریشان ہو گیا کیونکہ۔۔۔ نئی وردیوں کے پہلے روز ہی دلچسپ واقعہ پیش آ گیا

اولیو گرین یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شہری کے چھکے چھوٹ ...
اولیو گرین یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شہری کے چھکے چھوٹ گئے، صحافی کو فون کر ایسی بات کہہ دی کہ وہ بھی پریشان ہو گیا کیونکہ۔۔۔ نئی وردیوں کے پہلے روز ہی دلچسپ واقعہ پیش آ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ لیکس کیس کے فیصلے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور پیر کے روز ایک ’واضح تبدیلی‘ کے روز لاہوریوں کو یہ خدشہ ستانے لگا کہ شائد ملک میں مارشل لاءلگا دیا گیا ہے کیونکہ اس روز پنجاب پولیس کے جوان ایک نئے یونیفارم میں نظر آئے جو فوجیوں کے یونیفارم جیسا نظر آتا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

چونکہ یہ نیا لباس خاکی رنگ کا نہیں ہے، اس لئے ملک میں حالیہ غیر یقینی صورتحال پیش نظر مقامی لوگوں کا خدشہ بھی حیران کن نہیں تھا۔ ایک شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں جب نئے یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو گھومتے دیکھا تو اسے لگا کہ شائد یہ پیرا ملٹری فورس ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

شہری فوراً پریشان ہو گیا اور ایک صحافی کو فون کر کے خطرے سے متعلق پوچھ ہی لیا تاہم اس وقت سکھ کا سانس لیا جب صحافی نے اسے بتایا کہ یہ پیراملٹری فورس نہیں بلکہ نئے یونیفارم میں ملبوس پنجاب پولیس کے جوان ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...