اسلام آباد:غیرملکیوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزوں کی سہولت ختم کر دی گئی

اسلام آباد:غیرملکیوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزوں کی سہولت ختم کر دی گئی
اسلام آباد:غیرملکیوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزوں کی سہولت ختم کر دی گئی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پچھلے 10 سال کے دوران 34 ہزار غیرملکیوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزوں کا اجراء کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ہر ملک کے شہری کو ہوائی اڈے پر ویزے جاری کرنے کی سہولت ختم کر دی ہے اب صرف اس ملک کے شہری کو ائرپورٹ پر ویزہ دیا جائے گا۔ جوپ اکستانی شہریوں کو بھی یکساں سہولت دیں گے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے بارڈر مینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان آنے باہر جانے والے افراد کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی جانب سے جاری کردہ ویزوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اس لئے اب ویزوں کے اجراء اور بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اخبار کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کو 5 سال کی بجائے ایک سال کا ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو مختلف محکموں میں کرپشن ختم کرنے کے لئے ’’پروایکٹو‘‘ کردار ادا کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...