شاہ پور صدر: میلے پر آئے منی چڑیا گھر کے پنجرے کا گیٹ کھلا رہنے سے شیر بھاگ نکلا

شاہ پور صدر: میلے پر آئے منی چڑیا گھر کے پنجرے کا گیٹ کھلا رہنے سے شیر بھاگ ...

سرگودھا (ویب ڈیسک ) شاہ پور سٹی میں عرس و میلے کے سلسلہ میں آئے چڑیا گھر کا ایک شیر رات کے وقت پنجرے کا گیٹ کھلا رہ جانے کے باعث پنجرے سے بھاگ نکلا۔ مالکان کو اس کا علم نہ ہو سکا جب صبح انہوں نے دیکھا تو شیر پنجرے میں نہیں تھا جس پر مالکان کی دوڑیں لگ گئیں۔ مالکان نے کھوجی کو بلایا جس نے شیر کے کھرے پر چل کر دو میل دور دریائے جہلم کے کنارے پر شیر کو ڈھونڈ نکالا۔ شیر کے چڑیا گھر سے غائب ہونے کی خبر پر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید : سرگودھا


loading...