”خدا حافظ دوستو، چھلانگ لگاتے وقت ریکارڈنگ نہیں کر سکتا “،بھارتی نوجوان نے فیس بک پر لائیو ویڈیو کرنے کے فوری بعد خودکشی کر لی

”خدا حافظ دوستو، چھلانگ لگاتے وقت ریکارڈنگ نہیں کر سکتا “،بھارتی نوجوان نے ...
”خدا حافظ دوستو، چھلانگ لگاتے وقت ریکارڈنگ نہیں کر سکتا “،بھارتی نوجوان نے فیس بک پر لائیو ویڈیو کرنے کے فوری بعد خودکشی کر لی

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی نوجوان نے فیس بک پر لائیو ویڈیو کرنے کے چند لمحوں بعد خودکشی کر لی ۔

”ڈی این اے “ نیوز کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میںانجینئرنگ کالج کے23سالہ پوسٹ گریجوایٹ طالب علم نے ہوٹل کی 19ویں منزل پر اپنے کمرے سے کود کر جان دیدی ۔ خودکشی سے چند منٹ قبل نوجوان نے فیس بک پر 1.43منٹ کی لائیوویڈیو جاری کی جس میں اس نے کسی کی زندگی ختم کرنے کی طریقے کی نشاندہی کی تھی ۔نوجوان ممبئی کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں رہائش پزیر تھا ۔

ملالہ یوسف زئی کو ایک اور ملک کی شہریت ملنے والی ہے ،یہ کونسا ملک ہے ؟جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ارجن بھردواج نے اپنے کمرے کی کھڑی کا شیشہ توڑ کر چھلانگ لگا دی تاہم اس کی جیب سے کاغذ کا ایک ٹکرا ملا ہے جس کے مطابق نوجوان نے ذہنی دباﺅ کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا تاہم اس نے کسی کو اپنی پریشانی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا ۔کاغذ پر اس نے یہ حرکت کرنے پر والدین اور دوستوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ ذہنی دباﺅ کی وجہ سے وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہے ۔

شرجیل میمن نے سونے کے 2 تاج عطیہ کر دیے

پولیس کے مطابق ارجن نے ہوٹل سے چھلانگ لگانے سے قبل اپنی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ایک تحریر لکھ کر جیب میں ڈالی اور پھر شراب نوشی کی ، ویڈیو میں اسے سگریٹ نوشی کرتے اور بیکن پاستا کھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم بعد میں اس نے اپنے دوستوں کو خدا حافظ کہہ کر یہ کہتے ہوئے ویڈیو ختم کر دی کہ چھلانگ لگاتے وقت ریکارڈنگ نہیں کر سکتا “۔

واقعے کے بعد طالب علم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ راستے میں ہی ہلاک ہو چکا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...