میں نے ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی پر الزامات نہیں لگائے :نعیم الحق

میں نے ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی پر الزامات نہیں لگائے :نعیم الحق
میں نے ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی پر الزامات نہیں لگائے :نعیم الحق

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ میں نے ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی پر الزامات نہیں لگائے بلکہ ایک اخباری مضمون سے متعلق الزامات پر وضاحت دی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے متعلق بیان میری ذاتی رائے ہے ،اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے،پارٹی ترجمان ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ میں ذاتی رائے نہیں رکھ سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنرل اشفاق پرویز کیانی پر الزام نہیں لگا یا بلکہ ایک اخباری مضمون میں سابق آرمی چیف سے متعلق الزامات پروضاحت پیش کی ۔نعیم الحق نے کہا کہ ٹی وی انٹر ویو میں میں نے کہا تھا کہ جنرل کیانی کو کالم میں لگائے گئے الزامات کا جواب دینا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2013کے انتخابات سے متعلق ہمارے پاس ہزاروں شکایات آئی تھیں ۔

مزید : قومی


loading...