سعودی فوجی پاک فوج کے جوان کو دیکھ کر خوشی سے پاگل ہو گئے، کس طرح عزت افزائی کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے، بھارت سٹپٹا کر رہ گیا

سعودی فوجی پاک فوج کے جوان کو دیکھ کر خوشی سے پاگل ہو گئے، کس طرح عزت افزائی ...
سعودی فوجی پاک فوج کے جوان کو دیکھ کر خوشی سے پاگل ہو گئے، کس طرح عزت افزائی کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے، بھارت سٹپٹا کر رہ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور پوری دنیا اس کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔ عرب ممالک پاک فوج کی صلاحیتوں کے کس قدر گرویدہ ہیں ، اس کا اندازہ تو جنرل راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی ملنے سے ہی لگایا جا سکتا ہے لیکن اب ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس سے سعودی فوجی جوانوں کی پاک فوج کے جوانوں سے والہانہ محبت کا واضح اظہار ہوتا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

پاک فوج کے جوان نے کیمرہ آن کیا تو سعودی فوجی جوان خوشی سے نہال ہو گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے علاوہ فوجی جوان کا ماتھا چومتے رہے۔ یہ ویڈیو جہاں عرب ممالک کے فوجی جوانوں کی پاک فوج کے ساتھ محبت کا واضح ثبوت ہے وہیں اس بات کی بھی گواہی دیتی ہے کہ دنیا میں پاک فوج جیسی کوئی دوسری فورس نہیں جس کی صفحوں میں بہادر ماﺅں کے سپوت ہیں جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک کو صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...