متحدہ عرب امارات، ”را“ کے 2 جاسوسوں کو سزا، ایک ڈی پورٹ

متحدہ عرب امارات، ”را“ کے 2 جاسوسوں کو سزا، ایک ڈی پورٹ
متحدہ عرب امارات، ”را“ کے 2 جاسوسوں کو سزا، ایک ڈی پورٹ

  


دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں را کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے گلف نیوز اور بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری منار عباس کو 14 دسمبر 2016ءکو سزا سنائی گئی، سپریم کورٹ آف یو اے ای نے جاسوسی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اسے فوجی تنصیبات اور جہازوں بارے حساس معلومات ابوظہبی میں بھارتی سفارتخانے میں را کے ایجنٹوں کو فراہم کرنے پر گرفتار کیاگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کا ایک شہری محمد ابراہیم جو منیٰ، شیخ زائد گہرے پانی کی بندرگاہ میں موجود بحری جہازون کے بارے میں اہم معلومات منتقل کرنے میں ملوث پایا گیا تھا اسے اکتوبر2015ءمیں گرفتار کیا گیا جبکہ 14دسمبر 2015ءکو یو اے ای کی ایک عدالت نے اسے 10 سال سزا سنائی تھی۔ ابراہیم ”را“ کے ایجنٹوں اجاکمار اور ردناتھ جوہاکو اہم معلومات دیتا تھا جبکہ بھارتی شہری حیدر آباد کے محمد عظمت اللہ خان جو پورٹ زائد ابوظہبی میں ملازم تھا، کو بھی جاسوسی کے الزام میں 14 جولائی 2014ءکو پکڑا گیا وہ فوجی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ”ار“ کے حکام کو حساس معلومات پہنچاتا تھا۔ وہ دو ہفتے سے زائد پولیس تحویل میں رہا۔بعدازاں اسے خاندان کے ساتھ بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا


loading...