بھارتی حکومت نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی حکومت نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کرنے کا فیصلہ ...
بھارتی حکومت نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی حکومت نے میانمر سے آئے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ سے سات سال کے دوران چالیس ہزار روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بھارت آئے جو جموں سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔حکومت نے فارنرز ایکٹ کے تحت ان کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

رپورٹ کے مطابق صرف جموں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی تعداد کا اندازہ ساڑھے پانچ ہزار سے گیارہ ہزار تک ہے۔ بھارت میں ہزاروں روہنگیا مہاجرین قانونی طور پر بھی مقیم ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق ابھی تک روہنگیا مسلمانوں کے دہشت گردی کے کسی واقعہ میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔