”جناب ایسا تو کچھ ہوا ہی نہیں۔۔۔“ پولیس نے عدالت میں طارق ٹیڈی کا پول کھول دیا، ایسی بات کہہ دی کہ درخواست ہی مسترد ہو گئی

”جناب ایسا تو کچھ ہوا ہی نہیں۔۔۔“ پولیس نے عدالت میں طارق ٹیڈی کا پول کھول ...
”جناب ایسا تو کچھ ہوا ہی نہیں۔۔۔“ پولیس نے عدالت میں طارق ٹیڈی کا پول کھول دیا، ایسی بات کہہ دی کہ درخواست ہی مسترد ہو گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ کے خلاف جانے سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پولیس نے بتایا کہ ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا جس پر عدالت نے نامور سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی درخواست مسترد کر دی۔

طارق ٹیڈی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی اہلیہ عاصمہ ریاض کو طلاق دی اور اپنی بیٹی کیلئے رقم بھی ہر مہینے باقاعدگی سے عدالت میں جمع کرا رہے ہیں، جو اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے۔

طارق ٹیڈی نے الزام عائد کیا تھا کہ 11 مارچ کو اس کی سابقہ اہلیہ چند افراد کے ساتھ اس کے گھر آئی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا انہیں بلیک میل کر کے محض پیسے ہتھیانے کیلئے کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

طارق ٹیڈی نے عدالت نے درخواست کی تھی کہ اس معاملے پر علاقے کے ایس ایچ او کو ان کی سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : تفریح


loading...