سعودی لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ نے لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں 60 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ نے فوجی افسران سے متعلق قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے ایئرفورس پائلٹوں اور ہتھیار چلانے والوں کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ لڑاکا جنگی طیارے اڑانے والے پائلٹوں اور ان کے ہتھیار چلانے والوں کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان