دہلی حکومت نے دہشتگردوں کے بچوں کو سکولوں میں داخلہ دینے پر پابندی عائد کر دی
دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی محکمہ تعلیم نے دہلی کے سکولوں میں دہشتگردوں کے بچوں کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی
”ڈی این اے “ نیوز کے مطابق دہلی حکومت نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت چلنے والے شہر کے سکولوں میں بھارتی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کو داخلہ دینے پر پابندی عائد کر دی۔ ان تنظیموں میں لشکر طیبہ ، جیش محمد اور شمال مشرقی حصے سے تعلق رکھنے والے متعددتحریب کار گروپ شامل ہیں ۔
دہلی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی خصوصی طور پر ان متاثرہ علاقوں کے چھٹی سے بارہویں جماعت کے طالب علموں پر لگائی گئی ہے جہاں اس قسم کے گروپ آپریٹ کرتے ہیں ۔