فرانسیسی کاروباری اداروں کے نمائندوں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

فرانسیسی کاروباری اداروں کے نمائندوں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
فرانسیسی کاروباری اداروں کے نمائندوں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیف انٹرنیشنل کا وفد آج پاکستان پہنچے گا ۔

پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میڈیف انٹرنیشنل ، فرانسیسی بزنس کنفیڈریشن اور دیگر کاروباری اداروں کے نمائندوں کا وفد اسلام آباد پہنچے گا جو پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا اور کراچی کا دورہ بھی کریگا ۔ فرانسیسی وفد 6اپریل کو واپس جائے گا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفد کی قیادت فرانس پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین اور ٹوٹل گلوبل سروسز کے چیئرمین کر رہے ہیں ۔ وفد میںانرجی ، انوائرنمنٹل سروسز ، بینکنگ و مالیاتی سروسز ،ایگری بزنس ، آئی ٹی اور ایوی ایشن انڈسٹری سمیت دیگر 20کمپنیوں کے نمائندے شامل ہونگے
فرانسیسی وفد کا دورہ ستمبر 2016ءکے دوران پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندوں کے مابین پیرس میں میڈیف کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہے ۔
پیڈیف انٹرنیشنل کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2005ءکے بعد پہلی بار اس قسم کے کاروباری وفود سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کی موجودہ رفتار مزید بہتر ہو گی بلکہ اس سے فرانس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور صنعتی شراکت کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

مزید :

بزنس -