فیشن شو میں ہنگامہ آرائی،ماڈل ڈولی کو ایک کروڑ سے زائد ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا

فیشن شو میں ہنگامہ آرائی،ماڈل ڈولی کو ایک کروڑ سے زائد ہرجانے کا نوٹس بھیج ...
فیشن شو میں ہنگامہ آرائی،ماڈل ڈولی کو ایک کروڑ سے زائد ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) فیشن شومیں ہنگامہ آرائی پر ماڈل ڈولی کے خلاف1کروڑ5لاکھ55ہزار ہر جانے کانوٹس جبکہ ڈولی اپنے رویہ پر معافی مانگنے پرتیار ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے فیشن شو کے دوران ڈولی نے نہ صرف ہنگامی آرائی کی بلکہ شو کی انتظامیہ پرلوگو چوری کر نے کا جھوٹا الزام بھی لگا دیا جس پر شوکے آرگنائزر چیف ایگز یکٹو میڈ یا کنسپٹس عمران رشید نے ڈولی کو1کروڑ5لاکھ55ہزار ہر جانے کا نوٹس بجھوادیا ہے جبکہ عمران رشید نے کہا کہ ہمیں کچھ دوست کہہ رہے ہیں کہ ڈولی اپنے کیے پر شر مندہ ہیں اور وہ اس مسئلہ کو حل کر نے کیلئے معافی مانگنے کو تیار ہے اگر وہ ایسا کر یں گی تو اسکے بعد ہم دیکھیں گے ہم نے کیا کر نا ہے اور انکو معاف کر نے کا فیصلہ بھی وقت آنے پر ہی کیا جائیگا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

تفریح -