چین کا اعلیٰ سطحی وفد آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا

چین کا اعلیٰ سطحی وفد آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا
چین کا اعلیٰ سطحی وفد آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا

  


اسلام آباد (این این آئی) چین کا اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت یوزنگ شنگ، چیئرمین نیشنل کمیٹی برائے چائنیز پیپلز پولیٹیکل کلسنٹیٹو کانفرس چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہا ہے۔ چینی وفد پاکستانی قیادت کے ساتھ موجود تعلقات کو مزید وسط دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور جو کہ بیجنگ اور اسلام آباد کے لئے اہم ہیں پر گفتگو کرے گا۔

چینی وفد اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر غور کرے گا۔ یہ ملاقاتیں قریبی باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور چین کے مابین تعاون ہمیشہ سے مثالی رہا ہے اور دونوں ملک اہم بین الاقوامی امور پر ایک جیسا نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ پارلیمانی سطح پر بھی دونوں ممالک پارلیمانی روابط کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں نے دو طرفہ روابط کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینیٹر مشاہد حسین سید اور دیگر اعلٰٰ سطحی وفود چین کا دورہ کرچکے ہیں اور چینی قیادت نے بھی پاکستان کا درہ کیا۔ عوامی سطح پر روابط کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے اور تعاون کو فروغ دینے میں پارلیمانی وفود بشمول پاکستان چین پارلیمانی دوستی گروپ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور دونوں ملکوں کی قیادت نے پاک چین دوستی کی ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید : بزنس


loading...