شہباز شریف کا آئندہ ہفتے متوقع دورہ لیہ، انتظامیہ نے 9,8 اپریل کو شادیوں، ولیمہ تقریبات کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے احکامات دے دئیے

شہباز شریف کا آئندہ ہفتے متوقع دورہ لیہ، انتظامیہ نے 9,8 اپریل کو شادیوں، ...
شہباز شریف کا آئندہ ہفتے متوقع دورہ لیہ، انتظامیہ نے 9,8 اپریل کو شادیوں، ولیمہ تقریبات کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے احکامات دے دئیے

  


لیہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے آئندہ ہفتہ متوقع دورہ لیہ کے دوران میلاد گراﺅنڈ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ نے میلاد گراﺅند میں 8 اور 9 اپریل کو ہونے والی شادیوں، ولیمہ تقریبات کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے احکامات صادق کئے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے اس صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا گیا ہے کہ عین وقت پر جگہ کی تبدیلی کرنا مشکل کام ہے کیونکہ شہر بھر میں کھلی جگہیں میسر نہ ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ لیہ شہر کی بیشتر سڑکیں اس وقت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ گزشتہ ادوار میں پیچ ورک کے نام پر فنڈز نکلوا کر ہضم کرلئے گئے اور کوئی بھی سڑک مرمت نہ کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹ میں آنے والی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ دوسری جانب کالج روڈ پر ٹوٹی ڈیوائڈنگ وال کی دوبارہ تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ 15 سال سے زائد عرصہ قبل تعمیر ہونے والی میلاد گراﺅنڈ کی ادھوری چاردیواری کو دوبارہ مرمت اور بقیہ دیوار کی تعمیر کیلئے بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹ کو خوبصورت، محفوظ اور صاف ستھرا بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔

مزید : لیّہ


loading...