ڈیرہ غازی خان کے 13سکولوں میں ایوننگ کلاسز کا آغاز کردیا گیا

ڈیرہ غازی خان کے 13سکولوں میں ایوننگ کلاسز کا آغاز کردیا گیا
ڈیرہ غازی خان کے 13سکولوں میں ایوننگ کلاسز کا آغاز کردیا گیا

  


ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا وطالبات کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کیلئے ڈبل شفٹ کلاسز کا یکم اپریل سے باقاعدہ طور پر آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے مجموعی طور پر 13 ہائی، مڈل و پرائمری سکولز جن میں گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی سکول ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تونسہ شریف، گورنمنٹ ہائی سکول چوٹی زیریں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوٹی زیریں، گورنمنٹ ہائی سکول تونسہ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول کوٹ قیصرانی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی فوجہ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بیٹ غلام علی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی عظیم، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دیسی والا، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بغلانی، گورنمنٹ پرائمری سکول بستی کھوسہ اور گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ لغاری شامل ہیں میں تقریباً 4783 طلبا وطالبات کو ان رول بھی کرلیا گای ہے اور یکم اپریل سے باقاعدہ طور پر ان تعلیمی اداروں میں ایوننگ کلاسز کا اجراءکردیا گیا ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ابتدائی مرحلے میں تمام بوائز و گرلز ہائی سکولز میں صرف نہم کلاس، مڈل سکول میں 7th کلاس اور پرائمری سکول میں کلاس چہارم کیلئے اوننگ کلاسز ہوں گی اور ہر سال یہ ادارے اپنی پاس کلاس کو اوپر لے کر جائیں گے۔

مزید : ڈیرہ غازی خان


loading...