سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی آئی جی کا پھڈا پڑگیا

سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی آئی جی کا پھڈا پڑگیا
سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی آئی جی کا پھڈا پڑگیا

  


پشاور (اے این این) صوبہ سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی انسپکٹر جنرل پولیس کو تعیناتی کا تنازع کھڑا ہوگیا، قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا اختر شاہ نے نئے آئی جی صلاح الدین محسو د کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی آئی جی پولیس کی تعیناتی پر قانونی جنگ شروع ہوگئی ہے۔

قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا اختر شاہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے اور نئے آئی جی صلح الدین محسود کی تقرری چیلنج کردی۔ عدالت نے آئی جی خیبرپختونخوا اور سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ درخواست گزار اختر شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ صلاح الدین محسود گریڈ20 کے افسر ہیں، اس لئے وہ آئی جی نہیں بن سکتے۔ صوبے گریڈ 21 کے 6 افسر ہیں۔ ایسے میں صلاح الدین محسود کی تقرری غیر قانونی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے فریقین کوطلب کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : پشاور


loading...