درجہ حرارت بڑھتے ہی برف پگھلنا شروع، دریاﺅں میں پانی بڑھ گیا

درجہ حرارت بڑھتے ہی برف پگھلنا شروع، دریاﺅں میں پانی بڑھ گیا
درجہ حرارت بڑھتے ہی برف پگھلنا شروع، دریاﺅں میں پانی بڑھ گیا

  


اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، برف پگھلنے سے دریاﺅں میں پانی کا بہاﺅ بتدریج بڑھے گا، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر بہاﺅ 18 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کو محکمہ موسمیات کے مابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ برف پگھلنے سے دریاﺅں میں پانی کا بہاﺅ بتدریج بڑھے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار کوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 45ہزار کیوسک ہے۔ ادھر دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر بہاﺅ 18ہزار کیوسک ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...