شوارماہاﺅس سے شوارما کھانے والے 18افراد کی حالت خراب، ہسپتال داخل

شوارماہاﺅس سے شوارما کھانے والے 18افراد کی حالت خراب، ہسپتال داخل
شوارماہاﺅس سے شوارما کھانے والے 18افراد کی حالت خراب، ہسپتال داخل

  


رحیم یار خان (ویب ڈیسک) مقامی شوارما ہاﺅس سے شوارما کھانے والے 18 افراد کی حالت غیر جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سٹی پل نہر کنارے قائم مقامی شوارما ہاﺅس سے شہر کے مختلف حصوں میں رہنے والے افراد نے مختلف اوقات میں شوارما خرید کر کھایا جس کے کھانے سے وہ فوڈ پوائزننگ کا شکارہوگئے۔ طبی امداد کیلئے ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کئے گئے جن میں سے 8بچے، 3 خواتین اور7 نوجوان شامل ہیں۔ شیخ زاید ہسپتال میں زیر علاج متاثرہ افراد میں 28 سالہ محمد عمران دستگیر کالونی، 17 سالہ شہزادی دستگیر کالونی، 28 سالہ شگفتہ بی بی دستگیر کالونی، 8 سالہ ایمن بی بی سکول بازار، 32 سالہ نصیر احمد سکول بازار، 10 سالہ بسم اللہ فاطمہ محلہ قاضیاں، 8 سالہ علی محمد عثمان سکول بازار، 38 سالہ فائزہ بی بی سکول بازار، 10 سالہ مسکان بی بی سکول بازار، 8 سالہ ایمان بی بی سکول بازار، 38 سالہ مہ پارہ اسلام سکول بازار، 3 سالہ عمار بابر کالونی، 5 سالہ عمیر، 7 سالہ عائشہ علی بابر کالونی، 17 سالہ محمد احمد پیپلزکالونی، 15 سالہ محمد علی، بہار نصیر، شہر نور صادق پیپلزکالونی شامل ہیں۔

مزید : رحیم یارخان


loading...