ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل 13 کھلاڑی ٹریننگ کیمپ طلب، نوجوان باﺅلر اسد رضا بھی شامل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل 13 کھلاڑی ...
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل 13 کھلاڑی ٹریننگ کیمپ طلب، نوجوان باﺅلر اسد رضا بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل مختصر ٹریننگ کیمپ میں 13 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے جن میں سے ایک نام اسد رضا کا بھی شامل ہے جنہوں نے انڈر 19 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، اظہر علی، شان مسعود، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، سہیل خان، راحت علی، محمد عباس، اسد رضا اور خالد عثمان شامل ہیں۔ محمد عباس، خالد عثمان اور اسد رضا ایسے کھلاڑی ہے جنہیں تاحال ٹیسٹ کیپ نہیں دی گئی جبکہ شان مسعود کو بھی دوبارہ بلایا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اسد رضا فاسٹ باﺅلر ہیں جنہوں نے انڈر 19 مقابلوں میں فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اننگز میں 31 رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 9 شکار کئے تھے۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی ٹریننگ کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -