ٹی 20 میں عمدہ پرفارمنس پر بابر کی لمبی چھلانگ
دبئی (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹاپ سکورر کا اعزاز پانے والے بابراعظم نے عالمی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 27ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ بابر اعظم نے سیریز کے دوران 137 رنز سکور کئے اور 41 درجے بہترین کے ساتھ ٹاپ 30 میں شامل ہوگئے۔ احمد شہزاد 5 درجہ بہترین کے ساتھ 29 ویں، شعیب ملک 3 درجہ بہترین کے ساتھ 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے 4 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی رینکنگ میں 17 ویں پوزیشن پر انٹری دی ہے۔ عماد وسیم 2 درجے بہترین کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نمبرون عمران طاہر سے 15پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔ وہاب ریاض 3 درجہ بہترین کے ساتھ 40 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔