تحریک انصاف نے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کے جنرل کیانی سے متعلق بیان سے لاتعلقی ظاہرکردی

تحریک انصاف نے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کے جنرل کیانی سے متعلق بیان سے ...
تحریک انصاف نے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کے جنرل کیانی سے متعلق بیان سے لاتعلقی ظاہرکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا جبکہ نعیم الحق نے بھی اسے اپنی ذاتی رائے قراردیدیا،اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے نعیم الحق کاکہناتھاکہ ان کا ذاتی موقف پارٹی پالیسی کا اظہار نہیں۔
اس سے قبل نعیم الحق نے کہاتھاکہ عام انتخابات میں سابق آرمی چیف نے سعودی عرب اور امریکہ کی معاونت سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کی پارٹی مسلم لیگ ن کو جتوایا۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں ہدایت کی ہے کہ اپنے ذاتی نقطہ نظر کی وضاحت کریں اوراس سلسلے میں یہ پارٹی کا موقف نہیں، ایک کالم میں سینئر صحافی کی طرف سے سوال اٹھایاگیا، اگرایسے الزامات ایک سینئر صحافی کی طرف سے لگائے گئے ہیں تو جنرل کیانی کو اس کی وضاحت دینی چاہیے ، میں نے کہاتھاکہ ہر کوئی 2013ءکے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے بارے میں جانتاہے لیکن اس بات کا ہدف جنرل کیانی نہیں تھے۔


نعیم الحق نے وضاحت میں ٹوئیٹ بھی کیے جس میں واضح کیا کہ اُنہوں نے ذاتی نقطہ نظرپیش کیالیکن میں نے کسی چیز کا جنرل کیانی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا لیکن ان سے مطالبہ کیا کہ اخبارمیں ان پر لگائے جانے والے الزامات کی وضاحت کریں۔


نعیم الحق نے بتایاکہ بیان کے بعد ان کی عمران خان سے بات ہوئی تو اُنہوں نے اس ضمن میں وضاحت دینے کی ہدایت کی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ تحریک انصاف ملک بھر میں 60فیصدنشستوں سے جیت رہی تھی تاہم لیکن کچھ حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر دھاندلی کی وجہ سے ان کا مینڈیٹ چرالیاگیا، آدھی رات کو انتخابی نتائج روکے گئے،ریٹرننگ افسران پرہدایات پر عمل درآمد کرنے کا دباﺅتھا۔شواہد فراہم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں نعیم الحق کاکہناتھاکہ ’میں جنرل کیانی کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ الزامات کی تردید کریں، ہمیں کسی قسم کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں، عوام حقائق سے بخوبی واقف ہیں‘۔ان کاکہناتھاکہ اگر مستقبل میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو عام انتخابات میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائیں گے ۔

مزید :

قومی -