مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا 8 سالہ بچہ بازیاب

مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا 8 سالہ بچہ بازیاب
مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا 8 سالہ بچہ بازیاب

  


جہلم (ویب ڈیسک) مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا بچہ بازیاب بچے کو شرارتوں اور بھاگ جانے پر باندھا ہوا تھا زنجیروں سے باندھے بچے کی عمر آٹھ سال منڈی بہا والدین کا رہائشی ہے پولیس تھانہ سول لائن نے انچارج پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔بتایا جاتا ہے گزشتہ رات پولیس کواطلاع ملی کہ میدان پاکستان جہلم میں واقع مدرسے میں پڑھنے والے بچوں کو باندھا ہوا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مارا تو مدرسے کے سربراہ حافظ مستنصر جاوید کے بیڈ کے ساتھ ٹانگوں میں زنجیریں لگا کر باندھا ہوا تھا پولیس نے بچے اور مدرسے کے سربراہ کو زنجیروں تالوں سمیت تھانہ سول لائن جہلم میں منتقل کردیا اور سربراہ کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : جہلم


loading...