”ہم حافظ وقاص مزمل کو آئی فون سیون پلس خریدنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں “، گجرات کے نوجوانوں نے دوست کومبارکباد دینے کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا

”ہم حافظ وقاص مزمل کو آئی فون سیون پلس خریدنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں “، ...
”ہم حافظ وقاص مزمل کو آئی فون سیون پلس خریدنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں “، گجرات کے نوجوانوں نے دوست کومبارکباد دینے کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا

  


گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گجرات کے نوجوانوں نے دوست کو ”آئی فون“ خریدنے پر مبارکباد دینے کیلئے اخبار میں اشتہارچھپوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جلال پور جٹاں کے رہائشی شرجیل بٹ اور گجرات کے عدنان میاں خان نے اپنے دوست حافظ وقاص مزمل کو آئی فون سیون پلس خریدنے پر مبارکباد دینے کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا اور پھراپنے دیگر دوستوں کے ٹولے کے ہمراہ پھولوں کے ہار اور ڈھول باجے لیکر اس کے گھر پہنچ گئے جہاں خوب بھنگڑے ڈالے گئے ۔”ہم حافظ وقاص مزمل کو آئی فون سیون پلس خریدنے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں “۔

آئی فون سیون پلس خریدنے والے حافظ وقاص مزمل نے بھی موبائل فون کی خوشی منانے والے دوستوں کے ساتھ خوب بھنگڑ ے ڈالے اور ڈھول باجوں کے ساتھ آئے مہمانوں کی تواضع بھی کی جبکہ اپنے نئے موبائل فون سے دوستوں کی تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں ۔اہل علاقہ اس انوکھے واقعے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔

ان دوستوں نے حافظ مزمل سے ٹریٹ مانگنے کی بجائے اس انوکھے انداز میں مبارکباد کیوں دی اور اس اشتہار کے سامنےآتے ہی شہریوں کا ردعمل کیا تھا؟ انہی نوجوانوں کی زبانی آپ بھی سنئے 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...