ایبٹ آباد بورڈ، انسپکٹر کا خاتون ٹیچر کی تلاشی کا اصرار، خاتون کے انکار پر ہاتھا پائی

ایبٹ آباد بورڈ، انسپکٹر کا خاتون ٹیچر کی تلاشی کا اصرار، خاتون کے انکار پر ...
ایبٹ آباد بورڈ، انسپکٹر کا خاتون ٹیچر کی تلاشی کا اصرار، خاتون کے انکار پر ہاتھا پائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے میٹرک امتحانات کے دوران  انوکھا واقعہ پیش آگیا،  امتحانی انسپکٹر نے ایک خاتون ٹیچر کی جسمانی تلاشی کی خواہش ظاہر کرڈالی، سپرنٹنڈنٹ امتحان سمیت دیگر عملے کی مداخلت کے باوجود شوقین مزاج  انسپکٹر اپنی حرکات سے باز نہ آیا اور خاتون کے ساتھ ہاتھاپائی پر اترآیا جس پر  خاتون ٹیچر نے احتجاج شروع کردیا اور امتحانی سنٹر میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اطلاع بورڈ آفس تک پہنچ گئی لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق خاتون کے احتجاج کے بعد انسپکٹر جواد مشتاق نے خاتون ٹیچر کو دھکے دے کر امتحانی سنٹر سے باہر نکال دیا،  خاتون الھدائی ہیئرنگ اینڈ سپیچ سکول  کی ٹیچر کی ڈیوٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سکول انتظامیہ کی درخواست پر سنٹر نمبر 241  کیلئے لیٹر نمبر 1685/CE-BISE/March 10-2017 کے تحت باضابطہ اجازت نامہ جاری کیا کہ وہ اپنے سکول کے گونگے بہرے بچوں کیلئے رہنما اور سوالات سمجھانے کے لئے خدمات سرانجام دیں گے، گزشتہ امتحانات میں خاتون ٹیچر بااحسن خدمات سرانجام دیتی رہی لیکن اب کی بار موصوف انسپکٹر جواد مشتاق کی بدولت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آخری روز بدمزگی کا شکار ہوگئی اور سپیشل بچوں سمیت دیگر امتحان دینے والے بچوں کیخلاف انتقامی طور پر نقل کے مقدمات بنا ڈالے جس پر طلبہ سراپا احتجاج بن گئے، احتجاجی طور پر سپیشل بچوں نے امتحانی سنٹر چھوڑدیا اور پیپرچھوڑ کر سنٹر سے چلے گئے۔

اس حوالے سے موقع پر موجود سپرنٹنڈنٹ طاہر فاروق سے معلومات حاصل کی گئیں تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں شروع ہونے والے امتحانات احسن طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہے، سنٹر کا دورہ متعدد انسپکٹر اور بورڈ احکام نے کیا چیئرمین، ایڈیشنل سیکرٹری نے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا لیکن کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید :

ایبٹ آباد -