بھٹو کی برسی : جیالوں نے گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کا کھانا لوٹ لیا

بھٹو کی برسی : جیالوں نے گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کا کھانا لوٹ لیا
بھٹو کی برسی : جیالوں نے گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کا کھانا لوٹ لیا

  


لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کیلئے گڑھی خدا بخش آئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کے کھانے پر دھاوا بول دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش میں صبح سے بھوکے پیپلز پارٹی کے جیالوں نے لیگر لانے والی پولیس موبائل کے پیچھے دوڑیں لگا دیں اور اہلکاروں کیلئے لایا گیا کھانا لوٹ لیا ۔ اس دوران بدترین دھکم پیل بھی ہوئی جبکہ بعض کارکن معمولی زخمی بھی ہوئے ۔

پولیس اہلکاروں نے جیالوں سے کھانا بچانے کیلئے پوری کوشش کی مگر اس دوران متعدد افراد کھانے کے پیکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید : لاڑکانہ


loading...