آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی میں کردار ادا کریں:جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی میں کردار ادا ...
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی میں کردار ادا کریں:جنرل قمر جاوید باجوہ

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی میں کردار ادا کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ برطانیہ کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں استقبالیہ دیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں پر بریف کیا اور کہا کہ پاک فوج سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔آرمی چیف نے ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو بھی کو سراہا۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سعیدابن عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...