سانپ کے کاٹے اور دل کی بیماریوں کا قرآن پاک میں موجود انتہائی آسان علاج جس کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہوناچاہیے

سانپ کے کاٹے اور دل کی بیماریوں کا قرآن پاک میں موجود انتہائی آسان علاج جس کے ...
سانپ کے کاٹے اور دل کی بیماریوں کا قرآن پاک میں موجود انتہائی آسان علاج جس کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہوناچاہیے

  


کراچی (ویب ڈیسک) شہری آباد ی عمومی طورپر بیماریوں کے لیے علاج کیلئے ہسپتال سے رجوع کرتے ہیں لیکن دیہی معاشرے میں دم درود کرانے پر زیادہ اعتماد کیا جاتاہے اور اس دوران بعض اوقات مرض شدت بھی اختیار کرجاتاہے ، قرآن مجید اور احادیث و دیگر مذہبی راہیں موجود ہونے کے باوجود سہاروں کے متلاشی رہتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نوع انسانی کے لیے نہ صرف رہنمائی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی پریشانیوں کا علاج بھی ہے۔

نیوزویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق قرآن مجید میں اللہ پاک خود فرماتے ہیں ‘اے محمد کہو یہ قرآن ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور شفا ہے ‘دل کی بیماریاں جن میں دل کا تیز دھڑکنا یا اختلاج قلب ، پڑمردگی ، اور اضطراب قلب شامل ہے اس کے علاج کے لیے تلاوت قرآن سے بہتر کوئی حل موجود نہیں ہے ۔سورة الرعد میں اللہ تعالی فرماتے ہیں۔’جو لوگ ایمان آئے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں،یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے‘۔

اس آیت کی زیادہ سے زیادہ تلاوت جملہ دل کی بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہے۔

زہریلے جانور کے کاٹنے پر قرآن کے ذریعے علاج

زہریلے جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیے۔نیز سورةالکافرون اور معوذتین پڑھ کر دم کرنا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک ملے پانی سے دھویا اور سورہ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آفاقہ نہیں ہوا۔

مزید : کراچی


loading...