”پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر کدھر اور کس حال میں ہیں۔۔۔؟ “ راشد لطیف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ کسی کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہ آیا، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

”پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر کدھر اور کس حال میں ہیں۔۔۔؟ “ راشد ...
”پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر کدھر اور کس حال میں ہیں۔۔۔؟ “ راشد لطیف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ کسی کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہ آیا، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ کی بات کی جائے تو عمران نذیر کا نام کسی سے ڈھکاچھپا نہیں جنہوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی کے باعث پاکستان میں اپنا مقام بنایا اور قومی ٹیم کے علاوہ آئی سی ایل میں لاہور بادشاہ کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے کئی ریکارڈ قائم کئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

کرکٹ شائقین اب بھی انہیں ٹیم میں واپس دیکھنا چاہتے لیکن ان کیلئے انتہائی افسوسناک اور غمگین خبر یہ ہے کہ ماضی میں باﺅلرز کے چھکے چھڑوانے والے عمران نذیر اب بیٹ پکڑنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں راشد لطیف نے انتہائی افسوسناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل ایک میچ کے دوران عمران نذیر کے سر پر گیند لگی تو انہیں ایتھرائیسڈ ہو گیا اور اب وہ بیٹ بھی نہیں پکڑ سکتے، یعنی ان کے ہاتھ کی گرپ ہی نہیں ہوتی۔

پروگرام کے میزبان نے کہا کہ اس انجری کے بعد انہوں نے بحالی کیلئے سٹیرائیڈز استعمال کیں تو کافی موٹے ہو گئے اور قدرے بحالی کے باوجود بھی وہ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ ان دنوں وہ پورے پاکستان سے انڈر 19 کے بچے اکٹھے کر کے سری لنکا اور دبئی سمت دیگر ممالک میں لے کر جاتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پروگرام میں شریک وسیم اکرم نے کہا کہ عمران نذیر کا سب سے پہلے انٹرنیشنل ٹور انہوں نے ہی کروایا تھا جو 1999ءمیں ہوا تھا اور وہ بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی اور زبردست فیلڈر تھا۔

ذیل میں دی گئی ویڈیو میں عمران نذیر کی وہ بہترین اننگز ہیں جب انہوں نے لاہور بادشاہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 83 رنز بنائے تھے۔ دیکھیں کہ وہ کس طرح باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچاتے تھے۔

مزید : کھیل


loading...