عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،سعودی حکومت نے مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،سعودی حکومت نے مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا
عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،سعودی حکومت نے مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (اے پی پی) سعودی حکومت نے عمرہ سیزن کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس سے مستفید ہو سکیں۔گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ سیزن کی مدت 10جون(15 رمضان المبارک) سے بڑھا کر10جولائی(15 شوال) کر دی ہے۔حکام کے مطابق 2016 ء میں 6.4 ملین ویزے جاری کئے گئے تھے جو 2015ء کی نسبت7فیصد زیادہ تھے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

2015ء میں 6 ملین ویزے جاری کئے گئے تھے۔2016کی فہرست میں مصر پہلے نمبر پر ہے جس نے 2016ء میں 2015کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ویزے جاری کر کے13 لاکھ سے زیادہ افراد کو عمرے کیلئے بھجوایا۔اسی طرح پاکستان 9 لاکھ 91 ہزار ویزوں کے ساتھ دوسرے اور انڈونیشیا 699,612 ویزوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

مزید :

عرب دنیا -