ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں،کوئی حیران نہ ہو : امریکی سفیر

ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں،کوئی حیران نہ ...
ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں،کوئی حیران نہ ہو : امریکی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیا ن جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ نے مداخلت کا اشارہ دے دیا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

ماہرہ خان نے اپنی ایسی تصویر شیئر کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے اور وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ ہو جانے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے ۔امریکی سفیر نے مزید کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں تو کوئی حیران نہ ہو ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار شہزاد چوہدری نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ کو دونوں ممالک سے برابری کی سطح پربات کرنی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے امریکہ کو یہ خیال نہیں آیا لیکن اگر اب بھی امریکہ کردار اد ا کرے تو خطے کے لیے بہتر ہو گا ۔

”پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر کدھر اور کس حال میں ہیں۔۔۔؟ “ راشد لطیف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ کسی کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہ آیا، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

مزید :

قومی -اہم خبریں -