میں خود کشی نہیں کررہی تھی بلکہ میری مالکن مجھے قتل کرنا چاہتی تھی: ایتھوپین ملازمہ نے زبان کھول دی

میں خود کشی نہیں کررہی تھی بلکہ میری مالکن مجھے قتل کرنا چاہتی تھی: ایتھوپین ...
میں خود کشی نہیں کررہی تھی بلکہ میری مالکن مجھے قتل کرنا چاہتی تھی: ایتھوپین ملازمہ نے زبان کھول دی

  


کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چندروز قبل کویتی خاتون نے اپنی ملازمہ کی ویڈیو بنائی اور دعویٰ کیا کہ وہ خودکشی کررہی تھی لیکن اب زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ایتھوپین ملازمہ نے زبان کھول دی اور انکشاف کیا کہ وہ خودکشی نہیں کررہی تھی بلکہ جان بچاکر نکلنے کی کوشش کررہی تھی ، مالکن اسے قتل کرناچاہتی تھی ۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق ایتھوپین ٹی وی پر نشر ہونیوالی ویڈیو میں کئی منزلہ عمارت سے گرکر زخمی ہونیوالی ایتھوپین ملازمہ نے بتایاکہ ’وہ صرف اس خاتون سے اپنی جان بچانے کی کوشش کررہی تھی جو اسے قتل کرنا چاہتی تھی‘۔یادرہے کہ گزشتہ ہفتے مالک کے فلیٹ کی بالکونی سے گر نے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں ملازمہ کو مدد کیلئے چلاتے ہوئے سنا جاسکتاہے اور کہتی ہے کہ ’مجھے پکڑلیں،مجھے پکڑلیں‘لیکن پھر اس کے ہاتھ چھوٹ گئے اور کئی فلورز سے نیچے جاگری۔

اتوارکو کویت کے ہسپتال سے اسی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں متاثرہ لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی تردید کردی۔ ایتھوپین ملازمہ نے بتایاکہ ’ خاتون نے مجھے باتھ روم میں بند کیا اور کسی کی نظروں میں آئے بغیر مجھے قتل کرنیوالی تھی جس کے بعد میرے جسم کو کوڑے کی طرح پھینکنے والی تھی ، لہٰذا میں نے وہیں رکنے کی بجائے اپنی زندگی بچانے کے لیے چھلانگ لگادی، الحمد للہ، میں محفوظ رہی اور کیا بھی کیا جاسکتاہے؟‘۔

یادرہے کہ اس سے پہلے یہ کہاجارہاتھا کہ خاتون نے خودکشی کی کوشش کی ، ریسکیوٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیاجہاں ڈاکٹروں نے بتایاکہ اس کا ایک بازوٹوٹ چکا ہے جبکہ ناک اورکانوں سے خون بہہ رہاہے۔ بعدازاں کویتی پولیس نے خاتون کفیل کو اس وجہ سے حراست میں لے لیا کہ اس نے خاتون کو بچانے کی کوشش کرنے کی بجائے فلم بنائی تھی ۔اس کفیل نے ملازمہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔

مزید : عرب دنیا


loading...