ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں گتھم گتھا

ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں ...
ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں گتھم گتھا

  


کراچی(صباح نیوز)گڑھی خدا بخش میں مزار کے احاطے میں فاتحہ خوانی کے دوران شہید بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں دست و گریباں ہوئے، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، معاملہ بڑھا تو مزار کی انتظامیہ آئی اور بیچ بچا کرایا۔

گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کیلئے کھانے کی موبائل پہنچی تو جیالوں سے رہا نہ گیا اور اس پر دیوانوں کی طرح ٹوٹ پڑے، پولیس موبائل کے ڈرائیور نے گاڑی بھگائی لیکن پی پی کارکن پیچھے پیچھے پہنچ گئے اور اسے چاروں طرف سے گھیر کر کھانا لوٹ لیا، چھینا جھپٹی میں کسی کو کھانا ملا کسی کو نہیں، پولیس اہلکار بھی منہ تکتے رہ گئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید : کراچی


loading...