آئی جی خیبر پختونخوا کی تعیناتی،پی ٹی آئی کی زرین ضیاء نے اپنی ہی حکومت کی مخالفت کردی

آئی جی خیبر پختونخوا کی تعیناتی،پی ٹی آئی کی زرین ضیاء نے اپنی ہی حکومت کی ...
آئی جی خیبر پختونخوا کی تعیناتی،پی ٹی آئی کی زرین ضیاء نے اپنی ہی حکومت کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی اپنی ہی رکن صوبائی اسمبلی نے آئی جی کی تعیناتی کی مخالفت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری زرین ضیاء نے آئی جی خیبر پختونخوا کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے آئی جی کی تعینائی میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور کے پی کے حکومت میرٹ کے نعرے کی پاسداری کرے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

زرین ضیاء نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جب میرٹ کی بات کرتے ہیں تو پھر میرٹ ہونا چاہیے،سینئر افسران کی موجودگی میں جونیئر کی آئی جی کیلئے سفارش کرنا میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ کے پی کے حکومت نے آئی جی ناصر درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد صلاح الدین محسود کو نیا آئی جی تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

پشاور -