ایلیٹ پولیس کی شاندار ٹریننگ کرنے پر آئی جی پنجاب نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا

ایلیٹ پولیس کی شاندار ٹریننگ کرنے پر آئی جی پنجاب نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا
ایلیٹ پولیس کی شاندار ٹریننگ کرنے پر آئی جی پنجاب نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے لاہور پولیس کو خصوصی ٹریننگ دینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیاہے۔ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں ایلیٹ فورس کے اٹھارویں ویں کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی چھ ماہ کی ٹریننگ میں پانچ سوچھ پولیس اہلکار پاس آوٹ ہوئے جن میں ایک سب انسپکٹر، نو اے ایس آئی، آٹھ ہیڈ کانسٹیبل، تین سو بانوے کانسٹیبل اور نوے محکمہ جیل کے اہلکار تھے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کے لئے فخر کا باعث ہے جس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہوتا ہے موجودہ حالات کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پنجاب پولیس کی ٹریننگ کی گی جس میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انسداد دہشت گردی پنجاب ایوب گادھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی سے معاشرہ محفوظ بنایا جاسکتاہے انہوں نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ادارے کا وقار برقراررکھیں گے۔

مزید :

لاہور -