”میں تمہاری بچی کی ماں بننے والی ہوں “،لڑکی نے فٹبال کھلاڑی کو باپ بننے کی خبر سنا کر حیران کر دیا

”میں تمہاری بچی کی ماں بننے والی ہوں “،لڑکی نے فٹبال کھلاڑی کو باپ بننے کی ...
”میں تمہاری بچی کی ماں بننے والی ہوں “،لڑکی نے فٹبال کھلاڑی کو باپ بننے کی خبر سنا کر حیران کر دیا

  


نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )”میں تمہارے بچی کی ماں بننے والی ہوں “، لڑکی نے فٹبال پلیئر دینو سمز کو باپ بننے کی خبر سنا کر حیران کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خاتون نے ”انسٹا گرام “ پر اپنی پوسٹ میں فٹبال کھلاڑی دینو سمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو تم باپ بننے والے ہو کیونکہ میںتمہاری بچی کی ماں بننے والی ہوں ۔ ”میں ہر کسی کو کیسے بتا سکتی تھی مگر دینو سمز تمہیں مبارک ہو کیونکہ تم ایک اور بچی کے باپ بننے والےہو‘‘۔

خاتون نے اپنے پیغام میں فٹبال پلیئر کو مخاطب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں ہمارے ذاتی تعلقات کو دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہتی مگر میں نے سوچا کہ تمہیں تو معلوم ہونا چاہئیے ، امید ہے کہ تم اپنی ذمہ داریوں کا بروقت ادراک کر لو گے “۔ 

مبینہ بچی کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے اس پر دینو سمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک منفی اور جہالت پر مبنی کمینٹ کرنے والے کسی فرد کا تعلق ہے تو اسے شرم آنی چاہئیے کیونکہ وہ اس صورت حال کے بارے میں کچھ نہیں جانتا لہذٰا اپنی منفی رائے اپنے پاس ہی رکھو ۔

مزید : کھیل


loading...