بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

میچ کیلئے سری لنکن سکواڈ میں کپتان اوپل تھرنگا، اسیلا گونارتنے، دنوشکا گوناتھیلاکا، شیہان جے سوریا، چمارا کاپوگیدرا، نووان کلاسیکرا، لاستھ ملنگا، دلشان موناویرا، کوشل پریرا، تھیسارا پریرا، سیکوگ پراسانا، لکشن سنداکن، ویکوم سنجایا، داسون شناکا، ملیندا سری وردانا اور ایشورو اودانا شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بنگلہ دیش کے سکواڈ میں کپتان مشرفی مرتضیٰ، امر القیس، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، محمد سیف الدین، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، نور الحسن،صابر رحمان، شکیب الحسن، سومیا سرکار، سوباشیس رائے، سونزام الاسلام، تمیم اقبال اور تسکین احمد شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...