اسلام آباد کے سکولوں میں بچوں کے منشیات استعمال کرنے کا انکشاف

اسلام آباد کے سکولوں میں بچوں کے منشیات استعمال کرنے کا انکشاف
اسلام آباد کے سکولوں میں بچوں کے منشیات استعمال کرنے کا انکشاف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکولوں میں بچوں کے منشیات کے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پرائیوٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ پرائیوٹ سکولوں میں بچے منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے ٹیسٹ کروائیں جائیں جس کے جواب میں چیئرمین پیرا نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہیں پلوائے جاتے اور آپ ڈوپ ٹیسٹ کی بات کررہے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

طلحہ محمود نے کہا کہ سکولوں میں نشے کیلئے مخصوص جگہ بنائی گئی ہے اور پرنسپل خود منشیات بیچتے ہیں،کمیٹی قائم کرکے سکولوں میں چھاپے ماریں گے اور جو سکول ہماری بات نہیں مانے گا اس کا لائسنس کینسل کردیں گے۔قائمہ کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد،ڈی جی ایف آئی اے،ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس کو بھی طلب کرلیا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...