مقبوضہ کشمیر میں ایک کرکٹ کلب کے نوجوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر میدان میں اتر آئے، میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا

مقبوضہ کشمیر میں ایک کرکٹ کلب کے نوجوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر میدان ...
مقبوضہ کشمیر میں ایک کرکٹ کلب کے نوجوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر میدان میں اتر آئے، میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ایک کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ کیلئے پاکستانی جرسی پہنی تو بھارت کے سینے پر سانپ لوٹ گیا لیکن جب انہوں نے میچ شروع ہونے سے پہلے باآواز بلند پاکستانی ترانہ پڑھا تو پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔

”پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر کدھر اور کس حال میں ہیں۔۔۔؟ “ ایسی حقیقت سامنے آ گئی کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر بھارتی مظالم سے تحریک آزادی کا اٹھنے والا طوفان تھمنے میں نہیں آ رہا اور ہر روز کشمیری بھارت سے اپنی نفرت اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے یہ نوجوان کھلاڑی میچ کھیلنے کیلئے ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر میدان میں اترے بلکہ انہوں نے اپنے سینوں پر ہاتھ رکھ کر پاکستان کا قومی ترانہ ” پاک سر زمین“ پڑھ کر بھارت میں ہلچل مچا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ میچ 2 اپریل کو ویل گراﺅنڈ گیندربال میں اس وقت ہوا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے دورہ پر آنا تھا۔ چونکہ ان ٹیموں کے نام ابھی تک سامنے نہیں آ سکے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک ٹیم کا نام ”بابا دریا الدین“ تھا جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن رکھی تھی جبکہ دوسری ٹیم سفید جرسیاں پہن کر میدان میں اتری۔

”میں کیڑا حاجی رزاق دی گل کر ریا واں۔۔۔“ عبدالرزاق کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر شعیب اختر نے ایسی بات کہہ دی کہ سٹوڈیو میں قہقہے پھوٹ پڑے
میچ میں کمنٹری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور ایک کمنٹیٹر نے اعلان کیا کہ سبز ہلالی پرچم والی جرسی پہن کر میدان میں اترنے والی ٹیم کیلئے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سفید جرسی پہن کر میدان میں اترنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہاتھ بھی سینے پر تھے اور زبان پر ”پاک سر زمین“ کے کلمات تھے۔

مزید :

کھیل -